05:50 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ابوظبی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں 2025 کی پہلی ششماہی میں 39 فیصد اضافہ

متحدہ عرب امارات کے ابوظبی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے 2025 کی پہلی ششماہی میں زبردست ترقی دکھائی ہے۔ لین دین کی کل مالیت 51.72 ارب درہم (تقریباً 4 کھرب 14 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے مقابلے 39 فیصد زیادہ ہے۔

ابوظبی رئیل اسٹیٹ سینٹر کے مطابق، جنوری تا جون 2025 میں 14,167 سودے ہوئے، جن میں سے 32.69 ارب درہم کی براہِ راست خرید و فروخت اور 19.03 ارب درہم بینکوں و مالیاتی اداروں کے ذریعے سرمایہ کاری کی گئی۔

85 مختلف ممالک کے سرمایہ کاروں نے ابوظبی کی جائیدادوں میں دلچسپی ظاہر کی، جن میں روس، چین، برطانیہ، فرانس، قازقستان، امریکا، اور پاکستانی و بھارتی سرمایہ کار نمایاں رہے۔

سرمایہ کاروں کی اولین ترجیح جزیرہ سعدیات رہی جہاں 9.1 ارب درہم کی پراپرٹی خریدی گئی، جبکہ یاس آئی لینڈ پر 5.86 ارب درہم کی خریداری ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION